لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ،گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں بند کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم شدیدبارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہواجسے وقفے وقفے سے بحال کیا جاتا رہا

اتوار 9 اگست 2020 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی تاہم نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ،کئی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں بند کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا ، شدیدبارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہواجسے وقفے وقفے سے بحال کیا جاتا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی جس سے جھل تھل ہو گیا ۔شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،کئی کئی فٹ پانی کھڑاہو نے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گڑھی شاہو،لکشمی چوک، کوپر روڈ، ڈیوٹی فری شاپ ،پلازہ سینما چوک ،ظہور الٰہی روڈ، گھوڑے شاہ، ایک موریہ پل سمیت کئی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔ کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا تاہم بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد لیسکو کے فیلڈ عملے نے خرابی دور کر کے بجلی بحال کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں