درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کا تناسب کم ہو گا، میاں اسلم اقبال

اتوار 9 اگست 2020 19:45

ْ لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سمن آباد ڈونگی گرائونڈ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کا تناسب کم ہو گا‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری بھی ان کے ہمراہ تھے‘ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 1000 پودے لگائے گئے ہیں‘گریٹر اقبال پارک میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا‘ پی ٹی آئی پریذیڈنٹ آف پنجاب چودھری اعجاز نے خصوصی شرکت کی‘ انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں 500 سے زائد درخت لگائے گئے ہیں‘ شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس نے بھی نمایاں شرکت کی ، ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے درخت لگاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا‘ شجرکاری مہم کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسکس، جیکٹس، کیپس کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں