لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا، انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے پاکیزہ بی بی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 اگست 2020 11:53

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا، انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے پاکیزہ بی بی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا۔ انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے پاکیزہ بی بی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔پاکیزہ بی بی اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے ذہنی معذور بچے حسنین کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کیا۔ 8سالہ حسنین گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے کی وجہ سے گھر سے باہر نکل گیا اور گم ہو گیا تھا۔مدعیان نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پولیس ٹیموں کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں