ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا‘ شیخ رشید

اس منصوبے سے ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہو گی‘وفاقی وزیرریلوے

پیر 10 اگست 2020 12:39

ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا‘ شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ مین لائن ون ( ایم ایل ون)ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے پاکستان ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہوگی،اس منصوبے سے روزگارکے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کسی پھاٹک کے بغیر ایک ایسی ریلوے لائن ہوگی جس سے کراچی ،لاہور اورلاہورراولپنڈی کے درمیان سفر کے دورانیے میں واضح کمی آئے گی۔

لاہور ،کراچی کاسفر کم ہو کر7گھنٹے رہ جائے گا،اس سے دونوںصوبوں تاجروںکو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے ریلوے کے حادثات میں بھی کمی آئے گی اور لوگوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے لئے کم شرح پرقرض حاصل کیاجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں