مریم نواز کل نیب میں پیش ہونگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پرسوں طلبی ،رواں ہفتے دیگر رہنما بھی پیش ہونگے

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ نیب ہیڈ کوارٹرجائیں گی

پیر 10 اگست 2020 12:39

مریم نواز کل نیب میں پیش ہونگی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پرسوں طلبی ،رواں ہفتے دیگر رہنما بھی پیش ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کل ( منگل )کے روز قومی احتساب بیورو( نیب)میں پیش ہوں گی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار بزدار کل ( بدھ) کے روز نیب ہیڈ کوارٹرلاہور میں پیش ہوں گے، رواںہفتے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کو بھی نیب میں طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقمریم نواز نے نیب کی جانب سے اراضی کیس کی تحقیقات کیلئے 11اگست کو طلبی کے نوٹس کے بعد اپنے والد سمیت خاندان کے دیگر افراد ، پارٹی کی سینئر قیادت اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت کے بعد خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے انہیںدستیاب دستاویزات مرتب کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے قافلے میں جاتی امرا ء رائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی نیب دفتر میں موجودگی تک رہنما اور کارکنان نیب کے دفتر کے باہر موجود رہیں گے اور ان کی واپسی پر جاتی امراء تک ساتھ آئیں گے ۔نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو دن 11 بجے طلب کیا ہوا ہے ،نیب مریم نواز سی200 کنال اراضی کے حوالے تحقیقات کر رہا ہے اور انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کے لئے کہا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو کل( بدھ) کے روزنیب ہیڈ کوارٹرلاہور میں طلب کیا گیاہے ۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیںنیب نے رواںہفتے صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال جبکہ راکین اسمبلی ملک کرامت کھوکھراور غضنفر عباس چھینہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں