ْ سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب کی سوئی گیس کے بل سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی

وفاقی محتسب اپنے فیصلوں کو بچانے کیلئے کیسے سپرم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ‘ فاضل بنچ کے ریمارکس

منگل 11 اگست 2020 16:29

ْ سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب کی سوئی گیس کے بل سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب کی سوئی گیس کے بل سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے کہاکہ وفاقی محتسب اپنے فیصلوں کو بچانے کیلئے کیسے سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، :وفاقی محتسب اس معاملے میں متاثرہ فریق نہیں ہے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ اس طرح تو رینٹ کنٹرولر بھی اپنے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا، ۔ دوران سماعت سوئی نادرن گیس کی جانب سے لیگل ایڈوائزر عمر شریف ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔فاضل عدالت نے کہاکہ سوئی نادرن گیس اور نجی کمپنی کے درمیان سوئی گیس کے بل پر معاملہ طے پا چکا ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں