ْپانچ ماہ کی بندش کے بعد شہریوں کیلئے چڑیا گھر، وائلڈ لائف اور سفاری پارکس کھول دئیے گئے

منگل 11 اگست 2020 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) کورونالاک ڈائون کے بعد لاہور چڑیا گھر کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا،چڑیا گھر کو پانچ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کے لیے داخلی دروازے پر سینی ٹائزر ماسک کا انتظام کیا گیا ۔ اعزازی گیم وارڈن نے چڑیا گھرمیں آنے والے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے ۔چڑیا گھرسمیت پنجاب کے تمام وائلڈ لائف اور سفاری پارکس بھی کھول دئیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ ماہ کی بندش سے چڑیا گھرکو 10 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں