چین کا سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ

ہمالیہ کوریڈورگوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے،ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی، امریکی ایلچی نے اسلام آباد آکرپاکستان پر دباؤ ڈالا کہ منصوبے سے دور رہے۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اگست 2020 11:30

چین کا سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست 2020ء) چین نے سی پیک کو مزید توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہمالیہ کوریڈورگوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے،ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی، امریکی ایلچی نے اسلام آباد آکرپاکستان پر دباؤ ڈالا کہ منصوبے سے دور رہے، لیکن پاکستان نے صاف جواب دے دیا۔

سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان کے کیلئے ہر گزرتا دن اچھا ہوتا جا رہا ہے،پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور میگا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، اس میں نیپال بھی شامل ہے، اس میگاپراجیکٹ کو روکنے کیلئے امریکا پاکستان پر دباؤ ہے، امریکی ایلچی اسلام آباد آئے اور کہا کہ آپ یہ کام نہ کریں۔ پاکستان نے زبردست جواب دیا۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں 27 جولائی کوپاکستان، افغانستان، نیپال، ایران اور چین کے وزراء خارجہ کے درمیان ورچوئل کانفرنس ہوئی تھی۔ جس میں چین نے تجویز دی کہ سی پیک میں ایران بھی شامل ہوچکا ہے۔پہلے سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان تھا،لیکن اب ایران پاکستان، چین ایران کوریڈور ہے۔سی پیک کو توسیع دے کرہمالیہ کوریڈور سوچا جا رہا ہے، اس میں گوادرپورٹ کو نیپال سے ملانے کا منصوبہ ہے، ہمالیہ کوریڈور اور سی پیک کو نیپال اور افغانستان بھی شامل ہوجائے گا۔

صابر شاکر نے بتایا کہ چین کے وزیرخارجہ نے ایک گرین کورویڈور کے قیام کی تجویز بھی پیش کی، اس گروپ میں عالمی وباء کا مل کرمقابلہ کریں گے۔ ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت، سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی۔ چین نے اسی وجہ سے اہم ترین علاقہ حاصل کیا ہے۔ اس پر بھارت کا قبضہ تھا، اسی وجہ سے چین وہاں جاکر بیٹھ گیا ہے۔ لیکن بھارت بھی نیپال کی مسلم کمیونٹی کو چین کے خلاف ابھارنے کی کوشش کررہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں