وزیراعظم کی بہن کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بیان

پنجاب میں کوئی بھی عثمان بزدار کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کیونکہ ٹرانسفر کی تلوار ہر وقت لٹک رہی ہوتی ہے۔ روبینہ خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 اگست 2020 11:50

وزیراعظم کی بہن کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بیان
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست 2020ء) وزیراعظم عمران خان کی بہن نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بیان دیا ہے۔ اینکر عمران خان نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن روینہ خان کا کہنا ہے کہ اینکر عمران خان کے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔لیکن پنجاب حکومت میں کوئی بھی یہ نہیں کر سکتا۔

روبینہ خان نے کہا کہ باہر سے کوئی بندہ لاکر ان الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیے کیونکہ پنجاب حکومت میں کوئی بھی بندہ عثمان بزدار کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کیونکہ ٹرانسفر کی تلوار ہر وقت لٹک رہی ہوتی ہے۔اسی پر موقف دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے روبینہ خان عمران خان کی بہن ہیں، ان کا اپنا موقف ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن وہ میری حکومت یا پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ہم باقی پارٹیوں کی طرح عمران خان کے خاندان کو نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کا دفاع کریں گے۔
۔واضح رہے کہ اینکر عمران خان نے اپنے یوٹیوب چینل میں وزیراعلیٰ پنجاب پر کئی الزامات عائد کیے تھے۔جس پر پنجاب حکومت نے کہا کہ ٹی وی اینکر عمران خان کی جانب سے یوٹیوب چینل پر وزیراعلیٰ پنجاب پر مسلسل الزام تراشی کی جا رہی ہے،ے، اس انداز سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو اور ان کے اہل خانہ کیخلاف دشنام طرازی کرنا درست نہیں ہے عثمان بزدار مجرم تو دور کی بات ملزم بھی نہیں ہیں، اس لیے ان پر جو دل چاہے الزام لگائیں پر احترام سے بات کی جائے۔

اپنی عدالت سجا کر خود ہی جج، وکیل بن جانا، خود ہی جراح کرنا، الزام لگا کر کسی کی عزت اچھال دینا ٹھیک نہیں ہے۔ ایسے کوئی بھی یوٹیوب پر عدالت لگا کر کسی کی بھی عزت اچھال سکتا ہے، ایسے ہی لوگ آپ کی ذات سے متعلق بھی الزامات لگا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں