سپریم کورٹ،وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد

بدھ 12 اگست 2020 13:48

سپریم کورٹ،وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی امین الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست گزار احسن عابد کی وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت بینچ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت مدمقابل امید واروں نے مخدوم برادران کو فریق نہیں بنایا، بینچ نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ مخدوم بردارن کے خلاف انتخابی عذرداری دائر نہیں کی گئی، یہ قانونی تقاضہ پورا ہونا چاہیے تھا، بنچ نے ریمارکس دیے کہ مخدوم برادران کے خلاف ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی قباحت نہیں ہے، عدالت نے دائر درخواست مسترد کردی۔

احسن عابد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے کاعذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں اس لیے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں