نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے خلاف قرارداد پنجابا سمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جاتی امراء سے لائے گئے پتھروں سے اہلکاروں اور سرکاری املاک پر پتھرائو کیا گیا ‘مسرت چیمہ کی قرارداد کا متن

بدھ 12 اگست 2020 14:00

نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے خلاف قرارداد پنجابا سمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی اور جاتی امراء سے لائے ہوئے پتھروں سے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ۔

مریم نواز نے دانستہ طور پر صورتحال کو کشیدہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پنجاب پولیس نے کشیدہ صورتحال پر احسن انداز میں کنٹرول کیا ۔ مطالبہ ہے کہ نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزادینے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں