لاہور ہائی کورٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب پرسوں ہوگی

بدھ 12 اگست 2020 14:13

لاہور ہائی کورٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب پرسوں ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے روایتی پرچم کشائی کی تقریب پرسوں (جمعے کو)صبح 8:30 بجے لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، افسران اور سٹاف ممبران بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان خطاب بھی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں