ملک کرامت کھوکھر کی طبیعت کی ناساز ہونے کے باعث انکا صاحبزادہ نیب میں پیش ہوا

نیب نے ملک کرامت کھوکھر کے لئے ان کے صاحبزادے کے ذریعے سوالنامہ بھجوا دیا

جمعرات 13 اگست 2020 14:02

ملک کرامت کھوکھر کی طبیعت کی ناساز ہونے کے باعث انکا صاحبزادہ نیب میں پیش ہوا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کر رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے صاحبزادے ملک توقیر کھوکھر نیب میں پیش ہو ئے ، نیب نے ملک کرامت کھوکھر کے لئے ان کے صاحبزادے کے ذریعے سوالنامہ بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو صبح گیارہ بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ان کی جگہ ان کے صاحبزادے ملک توقیر کھوکھر نیب میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ ان کے والد کی طبیعت ناساز ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملک توقیر کھوکھر نے نیب کو مطلوبہ تفصیلات فراہم کی ہیں جبکہ نیب نے ملک کرامت کھوکھر کے لئے ان کے صاحبزادے کے ذریعے سوالنامہ بھجوا دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں