وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی مسلسل دوسرے روز بھی نیب میں پیش

جس سکول سے پڑھا ہوا اس کا نصب العین ہے ہمیشہ درست بات کرو اور کسی سے نہ ڈرو ‘ غیر رسمی گفتگو

جمعرات 13 اگست 2020 14:02

وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی مسلسل دوسرے روز بھی نیب میں پیش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی مسلسل دوسرے روز بھی نیب کے رو برو پیش ہوئے ۔ ڈاکٹر راحیل صدیقی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے غیر قانونی طو رپر لائسنس کا اجراء کے کیس میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیب ہیڈ کوارٹر میں داخلے سے قبل میڈیا کے سوالات پر کہا کہ بیان تو میں نے اندر دینا ہے پہلے یہاں کیسے بات کر سکتا ہوں،میں کسی بات کا یہاں جواب نہیں دوں گا ۔

ا نہوں نے کہا کہ میں جس سکول سے پڑھا ہوا اس کا نصب العین ہے کہ ہمیشہ درست بات کرو اور کسی سے نہ ڈرو ۔ اس سوال کہ کیا آپ نے لائسنس جاری کرانے میں دباو ڈالا تھا کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب میں پیش ہو رہا ہوں اندر جا کر جوب دوں گا اور میں بھرپو تعاون کر رہا ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں