صوبائی وزیر لیبر کاصنعتی شعبہ سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم

پاکستانی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ انصر مجید خان

جمعرات 13 اگست 2020 14:02

صوبائی وزیر لیبر کاصنعتی شعبہ سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے صنعتی شعبہ سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے۔سیکرٹری لیبرعامر جان اور ڈی جی لیبر فیصل نثار صنعتوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں۔ حکومت نے لاک ڈائون مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے حق میں کیا۔ صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی پالیسیوں اور بروقت حفاظتی اقدامات کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے کیسز کم رپورٹ ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں اپنی بہترین قیادت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ صوبائی وزیر لیبر نے مزید کہاکہ آج پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر حیرت انگیز کمی پر پوری دنیا معترف ہے۔پنجاب کی صنعتوں میں کارکنان کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںگے۔ انہوں نے کہاکہصنعتی شعبہ میں کارکنان کے مال و جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی صنعتوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں