فنی تعلیمی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کیلئے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کردیا گیا ہے،میاں اسلم اقبال

جمعرات 13 اگست 2020 15:45

فنی تعلیمی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کیلئے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کردیا گیا ہے،میاں اسلم اقبال
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ہنرمند افرادی قوت کی تیاری، کوویڈ19کے پیش نظر آن لائن کورسز فنی تعلیم کے فروغ کے امور کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں موبائل ریپئر، پروفیشنل کک، آٹومکینک، آٹو، کیڈسول، بیوٹیفیکیشن،میک اپ اور ایچ اے وی سی آر آن لائن کو رسز کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کے لئے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کردیا گیا ہے، اب چھوٹی، درمیانی اور بڑی صنعتوں کے لئے معیاری ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے لئے پلاننگ کی جائے اسی طرح معاشرے کی روزمرہ کی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے سپیشل کورسز بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سفارت خانوں کے ذریعے ہنر مند افراد کی بیرون ممالک کھپت کی منصوبہ بندی کی جائے اور تعلیمی پابندی کے بغیر اداروں میں آنے والے تمام بچوں کو ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے ادارے ٹائم لائن کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کام کرنے کا وقت ہے، ادارے نتائج دیںجو کام کرے گا وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے بااختیار بنائیں گے اور معیاری فنی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کا بھرپور تعاون اداروں کے ساتھ رہے گا۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،محکمہ صنعت و تجارت، ٹیوٹا،پی وی ٹی سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں