مسلم لیگ نون کے58 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت 5 افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری کروارکھی ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2020 16:48
(جاری ہے)
ایڈشنل سیشن جج شکیل احمد نے 5 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 27 اگست تک منظور کر لی لاہور کی عدالت نے فی کس کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے تھانہ چوہنگ سے رپورٹ طلب کر لی. درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمے میں نامزد کیا گیا، گرفتاری کاخدشہ ہے، لہٰذا عدالت درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے عدالت نے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرنے کاحکم پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد سنایا. اس موقع پر لاہور کی ضلع کچہری کے دروازوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کے باہر سے گرفتار ہونے والے مسلم لیگ نون کے 56 کارکنوں کو لاہور کی عدالت نے14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھانون لیگی کارکنوں کو ہتھکڑیوں میں ضلع کچہری لایا گیا تھا وہ ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بنا رہے تھے. گرفتار کارکنوں کی ضمانت کے لیے نون لیگ کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزمان کی حاضری لگائی گئی اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار ملزمان سے برآمدگی اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے گرفتار نون لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا دیا تھا. نیب کی درخواست پر لاہور کے تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ، پرویز رشید، زبیر محمود، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور پرویز ملک سمیت 188 لیگی راہنماﺅں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیاتھا. مسلم لیگ نون کے راہنماﺅں و کارکنوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پتھراﺅ سے 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے چوہنگ تھانے میں درج ایف آئی آر میں 300 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے. واضح رہے کہ 11اگست کو مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز کی اراضی کیس میں نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید ہنگامہ ہو ا تھا پتھراﺅ، لاٹھی چارج، شیلنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا، نیب آفس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی نون لیگی کارکن اور اہلکار زخمی ہوئے.
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
قرآن پاک بے حرمتی کیس ،پانچ ملزمان کی ضمانت منظور
برائلر گوشت کی قیمت میں2روپے کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
وفاقی حکومت چینی کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہ دے ‘ مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن
ٹیکس بارز،آئی سی اے ،چیمبرز کی مشاورت کے بغیر جاری ہوئے ہیں ایس آر اوز واپس لئے جائیں‘ مقررین
ْروٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے 817افراد گرفتار
پائیدار ترقی کیلئے ہر شعبے میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جارہا ہے ‘ چوہدری شافع حسین
عدالت کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر افسران تبدیل کرنے کا حکم
عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 26 اپریل تک توسیع
جدید ٹیکنالوجی اپنائے بغیر ملکی معیشت کی بہتری ناممکن ہے ،بینک اکائونٹ، علاج، ایجوکیشن سسٹم،دستاویزات ..
الحمرا فن کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،طارق علی بسرا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم