عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ،عمران خان عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں‘ شیخ رشید

مریم نواز نے نیب پر پتھرائو کراکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے ‘وفاقی وزیر ریلوے

جمعہ 14 اگست 2020 23:59

عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ،عمران خان عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں‘ شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ،عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز نے نیب پر پتھرائو کراکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے ،تین سال مکمل ہونے پر ملک معاشی طو رپر مضبوط ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور پہنچنے پر یوم آزادی کا کیک کاٹنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہاکہ ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے ہیں ،عثمان بزدار پر ابھی الزام نہیں لگا ،ابھی تو کیس کی انکوائری ہورہی ہے ،عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ، وزیر اعظم عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے نیب پر پتھرا ئوکراکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے تین سال مکمل ہونے پرملک معاشی طور پر مضبوط ہوجائے گا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو ،کشمیری بھائیو ں کی جد وجہد کامیاب ہوگی ۔اب یو پی سی پی اور بہار میں رہنے والے بھارتی مسلمان کواپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں