آئی جی نی27 ڈی ایس پیز ،ڈی آئی جی آپریشنز نے پانچ ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردئیے

جمعہ 14 اگست 2020 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 27 ڈی ایس پیز جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے پانچ ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احسان اللہ کوڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور ،فیصل یوسف ڈی ایس پی ایل ٹی سی لاہور ، محمد خالد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد ،ملک کاشف ڈوگر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔

محمد عثمان کو ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب، ملک غلام رسول کو ایس ڈی پی او کلور کوٹ، محمد خالد کو ایس ڈی پی او سانگلہ ہل ،محمد شبیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں۔ اسی طرح رینالہ خورد، سیالکوٹ، جہلم سٹی، فیصل آباد، گوجرانوالہ کینٹ، پنڈی بھٹیاں سمیت دیگر شہروں کے ڈی ایس پیز بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر 2 ایس ایچ اوز کو کلوز لائن کردیا۔

ایس ایچ اوتھانہ راوی روڈ انسپکٹر جاوید اقبال اور ایس ایچ اوتھانہ چوہنگ سب انسپکٹر محمد زبیر کو پولیس لائنز کلوز کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سے سب انسپکٹر رفیع اللہ کو ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ گارڈن ٹان انسپکٹر محمد یوسف کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ تعینات کردیا ہے۔انچارج انوسٹی گیشن چوہنگ سب انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹائون تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں