واہگہ بارڈر پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات جاری، پاکستان کی نمائندگی میجر جنرل عامر ریاض جبکہ بھارت کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کررہے ہیں

منگل 24 دسمبر 2013 12:21

واہگہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24دسمبر 2013ء) واہگہ بارڈر پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ جاری ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اس سطح پر یہ میٹنگ چودہ سال بعد ہورہی ہے ، جس کا مقصد بارڈر کی کشیدہ صورتحال میں کمی لانا ہے ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی میٹنگ واہگہ بارڈر پر ہورہی ہے، ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی میجر جنرل عامر ریاض جبکہ بھارت کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات واہگہ بارڈر پر پاکستان کی طرف ہورہی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کا فیصلہ سیاسی سطح پر ہوا، اس ملاقات کا موضوع پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور بارڈر کی صورتحال ہے۔دوسری طرف پنجاب رینجرز سے سالانہ میٹنگ کے لیے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ۔بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل شری شبہاز جوشی اپنے وفد کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو ڈائرکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہر جاوید خان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کا ترانہ بھی بجایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں