ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا 30جنوری کو انعقاد نا ممکن، امیدواروں میں ما یوسی پھیل گئی،کئی امیدوار ہزاروں روپے اخراجات کر کے پریشان ہو گئے ،امیدواروں کیساتھ سپورٹرز بھی پریشان

منگل 31 دسمبر 2013 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2013ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پنجاب میں حلقہ بندیاں کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا30جنوری کو انعقاد نا ممکن ہو گیا جسکے باعث امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ،کئی امیدوار انتخابی مہم کیلئے ہزاروں روپے اخراجات کر بیٹھے جسکے باعث وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے امیدواروں میں کا فی گرماگرمی پائی جا رہی تھی اور وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نہ صرف ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھے ہوئے تھے بلکہ اشتہارات ، فلیکس ،بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ کارنر میٹنگز اور سپورٹرز کی خوب آؤ بھگت کر رہے تھے اور اس پر انکے ہزاروں روپے اخراجات ہو چکے ہیں لیکن عدالتی فیصلے کے بعد خواہشمند امیدواروں میں شدید مایوسی کی لہرپھیل گئی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تو پہلے سے جاری انتخابی مہم کے اخراجات کی ادائیگی بہت بھاری ثابت ہو رہی ہے اور اوپر سے انتخابات پھر تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں