بلدیاتی انتخابات ،پنجاب حکومت کو عدالت میں دوسری بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا

منگل 31 دسمبر 2013 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2013ء) حکومت پنجاب کو اپوزیشن جماعتوں کے سامنے دوسری بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا ،بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں ہائیکورٹ نے دوسری بار اپوزیشن کے موقف کو درست قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پرکرانے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جسکی ہائیکورٹ میں طویل سماعت ہوئی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے احکامات جاری کئے ۔

بعد ازاں اپوزیشن نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اس کیس میں بھی ہائیکورٹ کے فل بنچ نے اپوزیشن کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے اسکے حق میں فیصلہ دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں