آئی جی پنجاب سمیت 6 اعلیٰ پولیس افسررواں سال ریٹائر ہو جائیں گے

جمعرات 2 جنوری 2014 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سال 2014 میں آئی جی پنجاب سمیت 6 اعلیٰ پولیس افسران اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے۔آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ کی مدت ملازمت 10 دسمبر 2014 کو پوری ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ان سے پہلے ایڈ یشنل آئی جی سپیشل برانچ احمد رضا طاہر 4 جنوری 2014،ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان3 اپریل 2014،ایڈ یشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ زبیر 31 جولائی 2014، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید خان 13 ستمبر 2014، اور ڈی آئی جی احمد مبارک احمد 9 نومبر 2014 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں