اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپرویز مشرف کی حالت بہتر ہے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں، ..

پرویز مشرف کی حالت بہتر ہے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں، چوہدری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(خبر جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر جنرل کیانی سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مشرف غداری کیس کے حوالے سے ایک بار پھر کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف اس کیس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اس کا کوئی مستقبل نہیں، اس کیس کو ’’غداری کیس‘‘ کے بجائے کوئی دوسرا نام دینا چاہئے کیونکہ سابق آرمی چیف کے لئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں