108صنعتی یونٹس کو گوشوارے جمع نہ کرانے پر سزا‘گیس کے استعمال پر صفرسیلز ٹیکس کی سہولت ختم ‘مروجہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس عائد کردیا

جمعہ 3 جنوری 2014 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے مزید 108صنعتی یونٹس کے لیے گیس کے استعمال پر صفرسیلز ٹیکس کی سہولت ختم کرکے مروجہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے مختلف علاقوں میں قائم صنعتی یونٹس کو گیس کی سپلائی پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت واپس لی ہے اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ صنعتی یونٹس سے گیس کی سپلائی پر مروجہ شرح کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لیمٹڈ (ایس این جی پی ایل) حکام کے ساتھ تعاون کریں جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے بھی کہا گیا ہے کہ ان میں سے جو صنعتی یونٹس انکی گیس استعمال کرتے ہیں ان سے سیلز ٹیکس وصولی شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں