لاہور،پیپلز پارٹی کے کارکن ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کے کیک پر جھپٹ پڑے،کئی کارکنوں کے کپڑے خراب ہو گئے ،پاکستان کی سیاسی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری ہے، راہ فرار کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ ثمینہ خالد گھرکی
اتوار 5 جنوری 2014 18:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 86ویں سالگرہ کی تقریب شدید بد نظمی کا شکار ہو گئی،پیپلز پارٹی کے کارکن کیک پر جھپٹ پڑے اور جسکے ہاتھ جو آیا لے اڑا ۔ اس دوران کئی کارکنوں کے کپڑے خراب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے لاہور آفس میں بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔
پیپلز پارٹی کی ہر تقریب کی طرح سالگرہ کی تقریب بھی روایت کے مطابق بد نظمی کاشکار ہو گئی او رجیسے ہی کیک کاٹا گیا کارکن اس پر جھپٹ پڑے اور جسکے ہاتھ جو آیا لے اڑا اور کئی کارکن اس موقع پر منہ تکتے رہ گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بھٹو خاندان کے بغیر ادھوری ہے ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت نے جمہوریت اور عوام کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پری پول رگنگ جاری ہے ،صرف ہمارے امیدواروں کوپریشان کرنے کیلئے باربار بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں تبدیل کی جارہی ہیں لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، انتخا بات میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔اس مو قع پر عزیزالرحمن چن،دیوان غلام محی الدین،آصف ناگرہ ، بیرسٹر عامر،الطاف قریشی،زاہدذوالفقار خان ، رانا اشعر سمیت دیگر مو جود تھے۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے ہمیشہ قربانیاں دیں ، کوئی بھی کسی دھمکی سے نہیں ڈرا، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پھانسی لی ، بینظیر بھٹو شہید ہوئیں، سابق صدرآصف علی زرداری نے جیلیں کاٹیں لیکن ہمارے لیڈر کبھی اس ملک سے بھاگے نہیں ، انہوں نے راہ فرار اختیار نہیں کی بلکہ ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ