سندھ کو تقسیم کرنے کے حوالے سے لطاف حسین کابیان قابل مذمت اوراضطراب پیداکرنے والاہے ، شفقت محمود

پیر جنوری 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کے حوالے سے لطاف حسین کابیان قابل مذمت اوراضطراب پیداکرنے والاہے ، فضل الرحمان کے پی کے میں اختلاف پر بیان بازی کی بجائے اپنی دونوں سیٹوں کے ہارنے سے سبق سیکھیں ایک انٹرویو میں شفقت محمود نے کہاکہ ہماری پارٹی کا موقف ہمیشہ سندھ کے اتحاد کے حوالے سے رہاہے ،سندھ کو ایک اکائی کی صورت میں ہی رہناچاہیے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے پی کے میں اختلاف پر بیان بازی کی بجائے اپنی دونوں سیٹوں کے ہارنے سے سبق سیکھیں ۔ پرویز مشرف کا بطور مہاجر انتقام لیے جانے کے حوالے سے الطاف حسین کابیان قابل مذمت ہے۔ وہ ڈکٹیٹر تھا اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments