سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:11

سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے ارکان کی عدم دستیابی پر کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی اور اس معاملہ پر کارروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے لیکن فل بنچ کے ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی،سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے میں ملوث پولیس اہلکاروں نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے اور نکتہ اٹھایا کہ ایک واقعہ کی بار بار جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی، درخواستوں پر سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں