لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے جواب طلب

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:33

لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے محمد سلیمان اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سائل نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر ڈولفن پولیس کو 6 ہیوی ٹائر فراہم کئے مگر معاوضہ ادا نہ کیا گیا۔ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوائی لیکن ابھی تک اس کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں