شہبازشریف کاپیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:06

شہبازشریف کاپیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پیر حمیدالدین سیالوی ایک نیک صفت اعلی پائے کے روحانی برزگ تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کا پیر حمید الدین سیالوی صاحب کے ساتھ ایک دلی وابستگی کا تعلق تھا۔سیالوی صاحب کی دینی اور دنیاوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالی پیر حمید الدین سیالوی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں