لاہور،انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے امیر حمزہ اور حمزہ کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:13

لاہور،انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے امیر حمزہ اور حمزہ کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پو لیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار۔انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے امیر حمزہ اور حمزہ کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

17سالہ امیر حمزہ اور 18سالہ حمزہ کمال روزگار کی تلاش میں کراچی چلے گئے تھے۔بچوں کے ورثاء نے تھانہ سمن آباد میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گمشدہ بچوں کو تلاش کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوٴن نوید ارشاد کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں