پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7عدالتیں بند کردی گئیں

لاہوراورگوجرانوالہ میں میں دو‘دو جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں ایک ایک عدالت بندکی گئی ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:53

پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7عدالتیں بند کردی گئیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2020ء) پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7عدالتیں بند کردی گئیں اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4 بند کردی گئیں جب کہ گوجرانوالہ میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے‘ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک ایک عدالت بند کردی گئی ہے کیسز انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے.

(جاری ہے)

چند روز قبل قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں مسترد کیا گیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بل پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے. انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسرعدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے.

مذکور بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 میں تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیک استعمال کرنے کی شق شامل کی گئی ہے‘نئی شق کے تحت تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیک استعمال کرکے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا. انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کے تحت ان تکنیک میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید 60 دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں