کرپشن کیس، سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:32

کرپشن کیس، سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتارسابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں بارہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز عدالتی سماعت پر نیب حکام نے گرفتار ملزم اسرار سعید کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے تفتیش کی غرض سے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسرار سعید کو ایل او ایس نالہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر ایل او ایس فیروزپور روڈ تا ملتان روڈ توسیعی منصوبہ میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کے مالی غبن کے الزامات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں