طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنے والوں کی قبل از وقت موت کا امکان

دوسروں پر طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنا قبل از وقت موت کا موجب بن سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:51

طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنے والوں کی قبل از وقت موت کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) سائنسدانوں کی جانب سے طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنے والوں کی قبل از وقت موت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نفرت، کینہ، حسد اور بغض ہماری زندگیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے،اس نہ صرف ارد گرد کے لوگ متاثر ہوتے ہیں بلکہ انسان کی اپنی زندگی پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اب اس حوالے سے سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دوسروں پر طنز،کینہ،حسد اور بغض رکھنا قبل از وقت موت کا موجب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے منفی سوچ کے حامل افراد کو خبردار کر دیا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ منفی جذبات رکھنے والے افراد زیادہ تر دل کے عارضے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ایسے افراد میں حرکت قلب بند ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے 2 ہزار سے زائد افراد پر اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔جس کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم نے تحقیق کے بعد رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ انسان کی ہمیشہ منفی سوچ اور منفی رویہ اس کے ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں