لندن میں زیر علاج ہوں جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین کا تحقیقاتی کمیٹی کو جواب

وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں، جواب کامتن

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:14

لندن میں زیر علاج ہوں جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین کا تحقیقاتی کمیٹی کو جواب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) شوگر ملز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے جے ا?ئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ائی کے سینئر رہنما ء جہانگیر ترین نے 15 ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طورپر پیش نہیں ہوسکتا میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں اور ان سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں۔یاد رہے کہ شوگر کمیشن کی تحقیقات کے دوران جہانگر ترین کے اپنی شوگر ملز کے ذریعے 15 ارب روپے کا کارپوریٹ فراڈ کرنے شواہد سامنے جن کی بنا پر ایف آئی اے نے انھیں طلب کیا اور اپنے لیگل ایڈوائزر کے توسط سے جمع کرا دیا۔ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جواب وصول کر لیا اب تحقیقاتی کمیشن کے سامنیجہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے جوابات کو سامنے رکھ کر وقت دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں