جہانگیر ترین ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ،وکیل کے ذریعے جواب جمع کروادیا

لندن میں زیرعلاج ہوں سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے،وقت دیا جائے ‘پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:52

جہانگیر ترین ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ،وکیل کے ذریعے جواب جمع کروادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے اور اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کروادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کو ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 15ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں طلب کیا تھا مگر جہانگیر ترین بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور اپنے وکیل کے ذریعے ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کرا دیا ۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طورپر پیش نہیں ہوسکتا میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں اور ان سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے۔ جہانگیرترین نے کہا کہ وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں۔ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جواب وصول کر لیا ہے اب تحقیقاتی کمیشن کے سامنے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے جوابات کو سامنے رکھ کر وقت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں