مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘وزیر تعلیم مراد راس

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:09

مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘وزیر تعلیم مراد راس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرتعلیم کے بعد صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

کورونا کی لہر میں تیزی اور سکولوں کے طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باوجود حکومت کا مڈل کلاسیں شیڈول کے مطابق کھولنے پر اصرار ہے۔کورونا کیسز میں اضافہ کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مذکورہ سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، طلبا اساتذہ اور ان کی فیملیز کی صحت ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں