وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،

نوجوان نسل عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا عالمی یوم ابلاغیات کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:37

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں ، آج کی نوجوان نسل کو ضرورت ہے کہ وہ عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کرے، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ہفتہ کے روز 54ویں عالمی یوم ابلاغیات کانفرنس عنوان’’ امن کی کہانیوں کو فروغ دیں‘‘ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

کانفرنس میں پاکستان کی نامور شخصیات،صحافی،اساتذہ،نوجوان اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز میں امن کی ضرورت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ اخلاقیات اور انسانی حقوق ہر مذہب کا لازمی جزو ہیں اور یہ کانفرنس اتحاد و ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے تما م اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مختلف ورکنگ گروپ تشکیل دیئے ہیں تاکہ صوبہ بھر میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کو درپیش مسائل کا یقینی حل نکالا جا سکے۔

اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے ایسے پروگرامزکا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور نئے پاکستان میں عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا آج کی نوجوان نسل کو ضرورت ہے کہ وہ عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے محض تعلیم پر زور نہ دیں بلکہ اخلاقیات و محبت کے درس کو سمجھیں جسکی تعلیم 1400سال پہلے ہی عام ہو گئی تھی اور جن قوموں نے اس تعلیم پر عمل کیا بلا شبہ آج انکا شمارترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے ۔

امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کے ذریعے اپنا کلید ی کردار نبھائے گی۔ آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد تمام پاکستانیوں کو اتحاد اور یکجہتی کا پیغا م دینا ہے تاکہ امن کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا مجموعی مقصد مذہبی اقلیتوں کو اپنی عبادات وغیرہ کی آزادی اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی توجہ مبذو ل کرانا ہے۔

کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب کے دوران پاپائے اعظم فرانسس کے خصوصی پیغام تعلیم کے ذریعے امن و محبت کو فروغ دینے پر زور دیا اور تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے منعقدہ کانفرنس کی تعریف کی۔کانفرنس کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر ریڈیو ویریتاس ایشیاء اردو سروس فادر قیصر فیروز، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈمولانا عاصم مخدوم،ویوری ریورنڈ شاہد معراج وغیرہ شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں