نوازشریف لندن سے خطاب کرینگے ،خطاب کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر نشر کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے‘مریم نواز

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

نوازشریف لندن سے خطاب کرینگے ،خطاب کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر نشر کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے‘مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف لندن سے خطاب کریں گے ان کے خطاب کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر نشر کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہی اس کی آواز گھر گھر گونجے گی ،روک سکو تو روک لو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں