اپوزیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی میں اے پی سی میں عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ‘مولا بخش چانڈیو

ایوانوں میں جمہوریت اور سڑکوں پر لوگ محفوظ نہیں ،ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے ‘سیکرٹری اطلااعات پیپلزپارٹی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

اپوزیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی میں اے پی سی میں عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ‘مولا بخش چانڈیو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ اپوزیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی میں اے پی سی میں عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ،ظلم ، جبر اور پابندیوں کی انتہا ہو گئی ، کٹھ پتلی راج کے چل چلا کا وقت آ گیا ہے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ ایوانوں میں جمہوریت اور سڑکوں پر لوگ محفوظ نہیں ،ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے جمہوری اقدار اور بنیادی شہری آزادیوں کو پائوں تلے روند دیا ہے۔آدھا ملک ڈوبا ہوا ہے اور بنی گالہ کا نیرو کسی کو نہیں چھوڑوں گا کی بانسری بجا رہا ہے ۔مہنگائی نے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا ، عمران خان اپنے سہولتکاروں کو نواز رہے ہیں ۔عوام اس حکومت سے نجات کیلئے میدان میں آنے کی تیاری کریں۔عوام کی شرکت کے بنا اس ظالمانہ اور آمرانہ نظام سے نجات ممکن نہیں،شہری اپنے بنیادی حقوق اور حقیقی جمہوریت کیلئے حقیقی جمہوری قوتوں کا ساتھ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں