مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیںرکھتی ‘ مہک نور

ہمیشہ اپنا احتساب کر کے اپنی خامیاں دور کی ہیں ‘ انٹر ویو میںگفتگو

اتوار 20 ستمبر 2020 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ اور نہ ہی میں اس طرح کے مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقابلے بازی کی وجہ سے خواتین اداکارائوں میں ایک دوسرے سے حسد شروع ہو جاتی ہے اور میں ایسی فضول باتوں سے دور رہنا چاہتی ہوں ۔ میں نے ہمیشہ خود اپنا احتساب کیا ہے اور جہاں مجھے کوئی خامی نظر آئی تو میں نے کوشش کی کہ اس کو دور کروںاور یہی بات میری کامیابی کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری کامیابیوں سے کن لوگوں کو حسد ہے مگر میں ان سے خائف نہیں ہوںاور دعا کرتی ہوں کہ خدا کی ذات ان کو ہدایت دے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں