شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے بھرپور محنت جاری ہے ‘ ثناء جاوید

کوشش ہے میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے اس لئے ہر کردار کو نبھاتی ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 20 ستمبر 2020 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ اگر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے بھرپور محنت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ میرا شماران خوش نصیب فنکاروںمیں ہوتا ہے جنہیں خدا کی خاص رحمت سے کیرئیر کے آغاز پر ہی شہرت مل جاتی ہے ۔

میرے گھروں والوں نے مجھے بیحد سپورٹ کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملا ہے ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن اگر آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو یہ رکاوٹیں آپ کاکچھ نہیں بیگاڑ سکتیں بلکہ اس سے انسان کو مزید حوصلہ اور طاقت ملتی ہے۔ ثناء جاوید نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے اس لئے ہر کردار کو نبھاتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں