معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ‘ قوی خان

نصاب میںتبدیلی کرکے طلبہ کو ملک سے محبت ، اخلاقیات اور قوانین سے آگاہی کا درس دیاجائے

اتوار 20 ستمبر 2020 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ،آج لوگ برائی پر نادم ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں جو اخلاقی زوال کی انتہا ہے ، نوجوان نسل کو سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ انفرادی اور اجتماعی جائزہ لیں تو کوئی بھی شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اور بھیڑ چال کی صورتحال ہے ۔

پہلے ماں باپ اور بڑے لوگ نوجوان نسل کی تربیت کرتے تھے لیکن آج یہ کام موبائل اور انٹر نیٹ کے سپرد ہو چکا ہے اور پھر ہم یہ شکایت کیوں کریں کہ ہماری اولادیں والدین اور بزرگوں کا احترام نہیں کرتیں۔ حکومت کو چاہیے کہ نصاب میںتبدیلی کرے اور طلبہ کو ملک سے محبت ، اخلاقیات اور قوانین سے آگاہی کا درس دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں