اے پی سے میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے‘فیاض الحسن

الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ اس دفعہ بھی رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آئے گی‘صوبائی وزیر اطلاعات

اتوار 20 ستمبر 2020 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اے پی سے میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے،شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں،شہباز شریف کو نواز شریف کے واپس آنے یا بیگم صفدر اعوان کے لندن جانے سے کوئی سروکار نہیں،انکا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعوی این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال اور ان کی کرپشن کا آلہ کار بن جائے۔ انہوںنے کہاکہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ اس دفعہ بھی رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آئے گی۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے۔ اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف لائی جانے والی تحاریک جیسا ہو گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان اس سیاسی مافیا کے خلاف ملکی بقا اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انشا اللہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آئندہ تین سال بھی جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں