منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 21 ستمبر 2020 17:18

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج بروز منگل تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار شہباز شریف کے وکیل کو تفصیلی دلائل پیش کر نے کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی سماعت پر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل میں کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل ہو چکا ہے شہبازشریف کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواستگزار کو نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے ، تین ماہ 15 دنوں میں صرف ایک مرتبہ نیب نے طلب کیا 58 جلد کاریفرنس فائل کر چکے ہیں لیکن ابھی انہیں شہباز شریف کا جسم چاہیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ پہلے کیس کے دلائل شروع کریں، نیب سے دستاویزات بھی لیکر دینگے،شہباز کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری شروع کی، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کے فیصلوں میں واضح طور پر کہا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش کر دیے۔

نیب نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے، حمزہ شہباز گرفتار ،سلمان شہباز اشتہاری اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں،عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز اے پی سی میں عوام کی نمائندگی کی، مہنگائی اوربے روزگاری سے متعلق بات کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے اے پی سی میں ادویات کے مہنگے داموں فروخت کی بات کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں