ٹیکنوموبائل کی جانب سے پاکستان میں Spark 6لانچ

ُپاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپارک سیریز کا ایک اور جدیداسمارٹ فون Spark 6 متعارف کرادیاگیا ہے

پیر 21 ستمبر 2020 18:08

ٹیکنوموبائل کی جانب سے پاکستان میں Spark 6لانچ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) ُپاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپارک سیریز کا ایک اور جدیداسمارٹ فون Spark 6 متعارف کرادیاگیا ہے۔Spark 6کا باقاعدہ لانچ 21ستمبر کو پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل بول کے مقبول ترین شو "گیم شو ایسے چلے گا" میں کیا گیا۔ جس کی میزبانی پاکستان کے بہترین اداکار " دانش تیمور" کرتے ہیں۔

Spark 6 کے لانچ کے ساتھ ہی ٹیکنوموبائل کے تعاو ن سے بننے والی ایکشن فلمReal Hero کو بھی پریمئیرکیا گیا۔

(جاری ہے)



ایکشن فلمReal Heroمیں مرکزی کردار Ali Zafar نے ادا کیا۔ یاد رہے کہ، ٹیکنوموبائل کی جانب سے Ali Zafar کو
 Spark 6 کے لئے برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ صارفین کی جانب سے ٹیکنوموبائل کی اس ایکشن فلم کو خوب سراہا گیا۔ اورسوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔



سپارک سیریز کے اس اسمارٹ فون کو 6جدیداپ گریڈز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ۔ جس میں 16 MP Al Quad Camera ،8 MP Al کا سیلفی کیمرہ،6.8'' کی بڑی سکرین،اور تیز ترین گیمنگ پروسیسر G70 اور 2K Skin Adjust کے ساتھ ساتھ 4+64 کی سٹوریج بھی شامل ہے۔ تمام آن لائن اور آف لائن مارکیٹ میں Spark 6 20,599 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں