تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں: شہباز شریف

نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں ، صدر مسلم لیگ (ن)

پیر ستمبر 19:35

تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں: شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے غیر رسمی سوال کیا کہ نواز شریف بظاہر تندرست لگ رہے تھے وہ کب واپس آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں ۔صحافیوں نے مزید سوال کیا کہ اس بار اے پی سی سے کتنے پرامید ہیں کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پی پی سے سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں ۔مولانا صاحب ہر بار اے پی سی میں کسی نقطے پر ناراض ہو جاتے ہیں سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments