نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جعلی نہیں تھی : ڈاکٹر یاسمین راشد

کسی نے میڈیکل بورڈ کو بے وقوف نہیں بنایا ،10بار اس بارے وضاحت کرچکے ، بار بار یہ سوال پوچھنا مناسب نہیں ، وزیر صحت کی مقامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 21 ستمبر 2020 19:38

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جعلی نہیں تھی : ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جعلی نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے نواز شریف کے چیک اپ کے لئے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ کو بے وقوف بنایا ہے اور وہ اس حوالے سے 10 بار وضاحت کرچکے ہیں اور پھر بار بار یہ سوال پوچھا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

مقامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ نواز شریف لندن میں بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں انہیں پاکستان آکر اپنے خلاف درج مقدمات عدالتوں میں سامنا کرنا چاہئے۔

نواز شریف کو اگر سیاسی کرنی ہے تو وہ پاکستان واپس آکر سیاست کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری بچوں کی ماند ہیں انہیں بزرگی میں بھول جانے کی عادت ہوتی ہے۔ بزرگوں کی خدمت کرنی چاہئے کیونکہ لوگ یہ مت بھولیں کہ ہم سب نے بھی بزرگ ہونا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں