خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہی: ذکر اللہ مجاہد

قرآن و سنت کا نظام حیات ہمارے لیے قیامت تک مشعل راہ ہے اسلام کے عادلانہ نظام سے کرپشن،غربت، بے روزگاری اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے

پیر 21 ستمبر 2020 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہے۔اسلام ایک دوسرے کے لئے ایثار وقربانی کے جذبے کی تعلیم دیتا ہے۔اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے مال واسباب میں اللہ تعالیٰ برکتیں فرماتا ہے۔جماعت اسلامی بنا اقتدار کے رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر اہلیان لاہور کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاون میں میت گاڑی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق اور تحفظ کیلئے کوشاں ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیاں اپنی کرپشن بچانے اور مفادات کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

عوام بھوک و افلاس، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے ۔

تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے ذریعے دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔حکمرانوں نے گذشتہ 2 سالوں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ لوگوں کی مشکلات اور مصیبتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔بے روز گاری نے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام حیات ہمارے لیے قیامت تک مشعل راہ ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔ انسان کی حقیقی فلاح، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف اسلامی کے نظام زندگی میں ہے۔ اسلام کے عادلانہ نظام سے کرپشن،غربت، بے روزگاری اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں