چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،قمر زمان کائرہ

پیر 21 ستمبر 2020 22:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے اہتمام پر میں چودھری اسلم گل اور انکے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں غریب ہیں تب تک پیپلز پارٹی کو اس ملک سے ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ غریب کی بات صرف پیپلز پارٹی ہی کرتی ہے۔جلسہ سے ملک عثمان،شہزاد چیمہ، ذوہیب بٹ، اعجاز گل، عمران اٹھوال سومی گل، نوید چودھری ،ثمینہ گھرکی ، ایڈون سہوترا نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں